ویب ڈیسک : سپریم کورٹ میں دوہفتوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ، تعطیلات 19 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی،چھٹیوں کے دوران ضروری نوعیت کے مقدمات کی ہی سماعت ہوگی ۔
موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 19 اور 20 دسمبر کو دو مختلف بنچز سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی شامل ہیں۔
جبکہ ڈویژن بنچ نمبر2 جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، کیسز کے حوالے سے کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ23 دسمبرکو بھی سماعت کرے گا، 26دسمبرسےشروع ہونیوالےعدالتی ہفتے کے دوران بھی لاہور رجسٹری میں سماعت ہوگی ۔