ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گاڑی اور لاشیں جل گئیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔