وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

17 Dec, 2022 | 09:43 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عوام کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔

  وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کیلئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزرا کو ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے کہاکہ انتہاپسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے.

وزیراعظم کی گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے پیکج کی تیاری کے لیے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایت دی۔

مزیدخبریں