شہریوں کے لئے اچھی خبر

17 Dec, 2021 | 09:54 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا، سرکاری طور پر شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران19نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق، کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق ڈینگی وبا کی شدت میں کمی آنے لگی ۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سرکاری طور پر مزید 19نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ،خوش قسمتی سے ڈینگی بخار میں مبتلا کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 156مریض زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران شہر کے 18 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ،جسے تلف کر دیا گیا۔

مزیدخبریں