جنید صفدر کا ولیمہ،مریم نواز کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

17 Dec, 2021 | 08:45 PM

Imran Fayyaz

(مانیٹرنگ ڈیسک)جنید صفدر کے ولیمے میں شریک مریم نواز کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں،تصاویر میں انہوں نے انتہائی  خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولیمے کی تقریب میں شریک شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، ایک تصویر میں مریم نواز حمزہ شہباز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

زیر نظر تصویر میں بھی مریم نواز سبز لباس میں نظر آ رہی ہیں اور بہت ہی خوشگوار موڈ میں ہیں تصویر میں۔

ولیمے کی تقریب کی ایک اور تصویر میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف گروپ فوٹو میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں