(ویب ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعے کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان میچ اس وقت یکطرفہ ہوگیا جب پاکستان کے ایک گول کے مقابلے میں بھارت نے دو گول کر دیے۔اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ مدِ مقابل ہوئی ہیں۔
ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے اعدادوشمار کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ بار جیتنے کا سہرا پاکستان اور بھارت کے پاس ہے کیونکہ دونوں ممالک دو دو بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں اور ایک مرتبہ دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پاچکی ہیں۔
پاکستان اب تک جاپان کے خلاف ایک میچ کھیل چکا ہے جو بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارت کو 9-0 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کو 1-3سے شکست دے دی
17 Dec, 2021 | 07:17 PM