ویب ڈیسک: ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین موڈرنا کی وجہ سے بعض افراد میں دل کی سوزش کی بیماریاں پائی گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈنمارک کی پوری آبادی پر ایک تحقیق کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر، موڈرنا کی حفاظتی رپورٹس اور چھوٹے پیمانے پر کی گئی تحقیق میں مائیوکارڈائٹس (دل کے پٹھوں کی سوزش) اور پیری کارڈائٹس (دل کے اردگرد خلیوں میں سوزش) کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق دل کے پٹھوں کی سوزش اور دل کے اردگرد خلیوں میں سوزش کا مسئلہ 12 سے 39 برس کی عمر کے درمیان افراد میں پایا گیا۔
ان حفاظتی رپورٹس کی روشنی میں فرانس، ڈنمارک سمیت متعدد ممالک نے 30 برس سے کم عمر کے افراد کو موڈرنا ویکسین نہ لگوانے کی ہدایت کی ہے۔