(ویب ڈیسک ) اداکارہ عالیہ بھٹ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، عالیہ بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں دہلی آئی تھیں۔ وہ اپنی آئندہ فلم ''برہماستر'' کے پرموشن کے لئے رنبیر کپور اور ڈائریکٹر ایان مکھرجی کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔ چارٹر طیارے کے ذریعے دہلی پہنچی تو ان پر کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دہلی میں عالیہ بھٹ فلمساز کرن جوہر کی پارٹی میں بھی شامل ہوئی تھیں، پارٹی میں شرکت کرنیوالے مہیپ کپور، سیما خان، کرینہ کپور خان اور امرتا اروڑہ کورونا پازیٹیو پائی گئی تھیں جس کے بعد بی ایم سی نے عالیہ بھٹ کو قرنطینہ رہنے کے احکامات دیئے تھے تاہم عالیہ بھٹ نے ان احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔ عالیہ بھٹ نے ہوم قرنطینہ ضوابط کو توڑا جس پر بی ایم سی نے ان کے خلاف معاملہ درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔