ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد را س کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر تا 6 جنوری تک رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی ویکسی نیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. عدالتی احکامات پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ پنجاب حکومت تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک بند کرنے پر تیار ہے.

یاد  رہےوفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کی جائیں، یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن مہم کے باعث کیا گیا تھا۔ تاہم زیادہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا اختیار صوبوں کو سونپ دیا گیا تھا۔ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولوں کو 23 دسمبر کو بند کرنے پرآمادگی ظاہر کی تھی۔