سونا مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

17 Dec, 2021 | 05:10 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ، ایک ہزار روپے اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔

شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی ہے، سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ  25 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔  22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 42 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ  9 ہزار 813روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں