لواحقین کا ہسپتال کے عملے پر دھاوا، سر پر سٹول دے مارا، ویڈیو منظر عام پر

17 Dec, 2021 | 04:38 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: ویلنشیا ٹاؤن میں علاج ٹھیک نہ کرنے پر مریض کے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ پر تشدد، ملزمان نے سٹول اٹھا کر ہسپتال ملازم کے سر پر دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق فیضان نامی مریض علاج کے لئے حمیدہ میموریل ہسپتال گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالت بہتر ہونے پر مریض خود ہی ڈرپ اتروا کر باہر چلا گیا۔ مریض کو باہر دیکھ کر اس کے ساتھیوں نے عملے پر چڑھائی کر دی۔ ہسپتال عملے پر تشدد کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں ملزمان نے ڈاکٹرز اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سٹول اٹھا کر ہسپتال ملازم کے سر پر دے مارا۔ ملزمان میڈیکل وارڈ میں مریضوں کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے اور توڑ پھوڑ کے بعد ہسپتال سے فرار ہو گئے۔

ایڈمنسٹریٹر احمد محمود کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود کوئی ملزم گرفتار کیا نہ مقدمہ درج ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں