کتنے فیصد طلبا کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی؟ جانئے

17 Dec, 2021 | 03:42 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں 12 بارہ سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن مکمل کرانے کا معاملہ،بچوں کی ویکسنیشن کیلئے سکولوں میں ہفتہ اور پیر کے روز ہیڈز سمیت ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف حاضر رہیں گے۔
ذرائع کےمطابق لاہور کے سکولوں میں 60 فیصد بچوں کی ویکسنیشن ہونا باقی ہے۔بچوں کی ویکسنیشن کیلئے سکولوں میں ہفتہ اور پیر کے روز ہیڈز سمیت ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف حاضر رہیں گے۔دو روز میں تمام بچے جن کی ابھی تک ویکسنیشن نہیں ہوسکی وہ مکمل کروائیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی ویکسنیش مکمل کروانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں