ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی موجیں، الاؤنس میں دوگنا اضافہ

Govt Employee allowance double
کیپشن: Govt Employee
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات نے گریڈ ایک سے گریڈ  چار تک کے ملازمین کے الاؤنس میں دو گنا اضافہ کر دیا۔
محکمہ بلدیات نے درجہ چہارم کے تمام ملازمین کا انٹی گریٹڈ الاؤنس ساڑھے چار سو سے بڑھا کر نو سو روپے کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بلدیات کے درجہ چہارم کے ہزاروں ملازمین کا الاؤنس دو گنا ہو گیا ہے، مالی نائب قاصد چوکیدار سیکورٹی گارڈ سینٹری ورکرز اور دیگر کے الاؤنس میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ دو گنا اضافہ گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کے تمام ملازمین کیلئے کیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر محکمہ فنانس کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں چیف افسران کو اضافی الاؤنس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا تھا۔ جس میں گریڈ 1سے گریڈ 4 کے ملازمین کا الاؤنس 450سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مون سون میں اچھی کارکردگی دکھانے پر  1276سینٹری ورکرز کو اعزازیہ دیا گیا ہے۔ ٹاؤنزکےسینٹری ورکرز کو آدھی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایم ڈی واسا کی منظوری کے بعد سینٹری ورکرز کو اعزازیہ ملا۔ یاد رہے واسا کی سی بی اے یونین لیبر الائنس نے اعزازیہ کا مطالبہ کیا تھا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی واسا ہیڈ آفس آمد پر مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایم ڈی واسا کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔