شہری مزید ٹھٹھرنے کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

17 Dec, 2021 | 01:57 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، کشمیر، سیالکوٹ اور مری میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے موسم کو حسین کر دیا، شدید سردی سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں اور شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کیساتھ سردی میں اضافے اور اسموگ کا بھی امکان ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں بھی موسم شدید سرداورخشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ میں دھند اوراسموگ چھائے رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت سکردو میں منفی 9، گلگت، استور میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی سردی شدید ہو گئی، ملتان میں درجہ حرارت ایک اور فیصل آباد میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

مزیدخبریں