نادیہ حسین کا لائیو پروگرام میں اینکر کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

17 Dec, 2021 | 01:28 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے  لائیو پروگرام  میں اینکر  کو کرارا جواب دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر  وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو پروگرام کے دوران  اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے اور جب انہوں نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے پہناوے کے تناظر میں تھا۔ 

اس سوال پر نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی، نادیہ حسین کا جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔

نادیہ حسین کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/watch?v=n1MlfkZY_bI

مزیدخبریں