جنسی درندے کی ایک ہی گلی کے 5 بچوں سے بدفعلی

17 Dec, 2021 | 12:13 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5  بچوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آگیا، ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ مدعی عبدالباسط کی درخواست پر دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزموں نے ہی 5 بچوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بچوں کے طبی معائنے میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی ہے۔ پانچ بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے پر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو  نے نوٹس لیتے ہوتے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جاۓ۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم زبیر پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزم اصغر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔ 

مزیدخبریں