لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں, محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

17 Dec, 2020 | 10:42 PM

Raja Sheroz Azhar

(جنید ریاض ) شہر لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا، زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ صبح کے وقت درجہ حرارت 3 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق شدید دھند پڑنے سے لاہورئیے ٹھٹھر گئے ہیں، آج صبح شدید دھند کے بعد شام میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 73 فیصد اور شام کے وقت 55 فیصد ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دو روز تک موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ ساتھ دھند بھی پڑے گی۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فو گ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

مزیدخبریں