ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صرافہ بازار ویران

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صرافہ بازار ویران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونا 650 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سونا اب ان کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے.
 
 
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان ہے ۔چھے سو پچاس روپے اضافے سے 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 150روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 2ہزار 850 روپے اور اکیس قیراط سونا 98 ہزار 175روپے میں فروخت ہوا۔

چاندی کی قیمت پچاس روپے اضافے سے 1250روپے ہو گئی۔ شہریوں نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت جس سطح تک پہنچ گئی ہے اب متوسط طبقہ اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer