سٹی 42: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہالی ووڈ اداکارٹام کروزعملے پرشدید برہم ہوگئے جس کی آڈیووائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری فلم “مشن امپاسبل” کی شوٹنگ کے دوران ہالی ووڈ اداکارٹام کروزکی ایک آڈیووائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنے فلم کے عملے پرشدید برہمی کا اظہارکررہے ہیں۔
آڈیوکے مطابق اداکاراپنے عملے کو کہہ رہے ہیں کہ تمام انشورنس کمپنیاں، اسٹوڈیوزاورپروڈیوسرز ہم پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں، ہمیں دوسروں کے لیے مثال بننا ہے، وہ سب ہماری مثال دے کرفلمیں بنانا چاہتے ہیں، فلموں کی دوبارہ شوٹنگ کا آغاز ہماری وجہ سے ہورہا ہے کیوں کہ انہیں ہم پراعتماد ہے، ہمیں ان کے اعتماد کو توڑنا نہیں ہے۔
اداکارنے مزید کہا کہ کیا کسی کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں، اگراب کسی نے خلاف ورزی کی اوردرست موقف پیش نہیں کرپایا تو میں اس کو فارغ کردوں گا۔
واضح رہے کہ ‘مشن امپاسبل’ سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث فروری میں روک دی گئی تھی تاہم اب فلم کو کورونا سے متعلق ایس اوپیز کی پابندی پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کے بعد اجازت ملی ہے۔