عمران خان کتوں کو نہیں اپنا خوف بہلا رہے تھے، مریم نواز

17 Dec, 2020 | 05:00 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سٹی 42) مریم نواز کہتی ہیں کہ سینیٹ الیکشن پہلے کرانے سے حکومت نہیں بچے گی.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا  تھا کہ انتخابی تاریخ کا اعلان کر کے اب تابعدار چیف الیکشن کمشنر بھی بن گیا. امید ہے سپریم کورٹ آئین کا حلیہ بگاڑنے کا ساتھ نہیں دے گی ، فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین کیس ہے،  استعفوں کے بعد الیکشن کرانا ممکن نہیں. یہ الیکشن کرائیں گے تو کیا چوڑیاں پہن کر بیٹھے رہیں گے ، عمران خان کتوں کو نہیں اپنا خوف بہلا رہے تھے۔بلاول کی انکوائری رپورٹ کی ضرورت نہیں،  جنہوں نے ہوٹل میں بدتمیزی کی،  غلطی تسلیم کر لی۔  ن لیگ میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا، شہباز شریف نے خود رہنماوں کو استعفوں کو حکم دیا۔

 
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف ایم پی ایز ،ایم این ایز کو دئیے جانے والے ظہرانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مریم نواز نے لانگ مارچ کے حوالے سے ایم پی اے ایم این ایز سے تجویز مانگ لیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کے لیے بھر پور طریقے سے جانا ہے۔لاہور کے جلسے میں کچھ بد انتظامی تھی لانگ مارچ میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ظہرانے پر وقت پر نہ پہنچنے والوں کی مریم نواز نے سرزنش کی ۔ وقت پر نہ پہنچنے والوں کو مریم نواز نے وراننگ دی کہ اب لیٹ ہوئے تو اندر آنے کی اجازات نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں