ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزم کاشف ضمیر کو رہا کرنے کا حکم

ملزم کاشف ضمیر کو رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا, جوڈیشل مجسٹریٹ نے 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی. ملزم کاشف ضمیر پر شہری کو قتل کی دھمکیا ں دہنےکا مقدمہ درج تھا۔

ترکی ڈرامہ ارطغل غازی کے مرکزی ایگن التان کردار کو پاکستان بلانے والے ملزم کاشف ضمیر کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کیا گیا، ملزم کو وجیہ خواجہ چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔  میاں کاشف ضمیر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا، ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت جوڈیشنل مجسٹریٹ نے 50،50ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔                         

قبل ازیں شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے سمیت چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کاشف ضمیر  کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔  ملزم کاشف ضمیر نے 3روز قبل نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو فون اور سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ نجی چینل کے رپورٹر نے ملزم کے خلاف نوسر بازی کے ذریعے ترکی ڈرامہ ارطغل غازی کے مرکزی کردار کو پاکستان بلانے کی خبر نشر کی تھی۔

  ملزم کاشف ضمیر تھانہ اگوکی ضلع سیالکوٹ میں 8لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کاشف ضمیرکو گرفتار کیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer