ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ کی بحالی، بفرزون کے منصوبے میں 60 کروڑ روپے اضافہ

شاہی قلعہ کی بحالی، بفرزون کے منصوبے میں 60 کروڑ روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: سرکار کی تاخیر کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا، شاہی قلعہ کی بحالی اور بفرزون کے منصوبے میں 60 کروڑ روپے اضافہ ہو گیا، وفاقی اور پنجاب حکومت کی تاخیر کے باعث لاہور کا اہم منصوبہ 3 ارب 65 کروڑ سے 4 ارب 30 کروڑ تک پہنچ گیا۔
 

تفصیلات کے مطابق  والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے فرنچ حکومت کے تعاون سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف میں بفرزون قائم کرنے کا اہم منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لئے فرنچ حکومت نے 3 ارب 60 کروڑ روپے کا آسان قرض فراہم کرنا ہے جبکہ 5 کروڑ روپے پنجاب حکومت نے حصہ ڈالنا تھا۔

لیکن منصوبے کا پی سی ون دو سال تک وفاق اور پنجاب کے درمیان لٹکا رہا اور منظوری کا منتظر رہا،  وفاقی اور پنجاب حکومت کی تاخیر کے باعث شاہی قلعہ کی بحالی اور بفرزون کے منصوبے میں 60 کروڑ روپے اضافہ ہو گیا اور منصوبہ 3 ارب 65 کروڑ سے بڑھ کر 4 ارب 30 کروڑ تک پہنچ گیا ہے، منصوبے کی لاگت بڑھنے کے باعث اب پنجاب حکومت 65 کروڑ روپے دے گی۔

دوسری جانب شاہی قلعہ کی سیر کیلئے آنے والے سیاح داخلے کیلئے لاری اڈے کے سامنے موجود گریٹر اقبال پارک والا گیٹ استعمال کرتے ہیں جس کے باعث انہیں شاہی قلعہ تک رسائی کیلئے 2 کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑتا ہے، سیاحوں کی اس مشکل کے حل کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ تک براہ راست اور قریبی رسائی کیلئے علیحدہ راستہ اور پارکنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer