ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کو اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا

لیسکو کو اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا ) لیسکو کے شہر میں مختلف اداروں اور محکموں کی جانب بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے ڈوب گئے، کمپنی نے نادہندہ محکموں کے سربراہان کو نوٹسز دیکر کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سرکاری محکموں اور اداروں میں بجلی کے بلوں کی مد میں سات ارب پینتالیس کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ مجموعی طور پر چھ ہزار پانچ سو دو کنکشنز کے ذمہ اربوں روپے کی واجبات ہیں، سرکاری محکموں اور اداروں سے بلوں کی عدم وصولی پر کمپنی کی ریکوری متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔  

لیسکو نے ریکوری کرنے کے لئے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے پر سات روز میں بلوں کی ادائیگی لازمی قرار دی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق واسا، پولیس، ٹی ایم ایز، محکمہ آبپاشی، محکمہ اوقاف پنجاب، محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ صحت نے بلوں کی ادائیگی کرنی ہے۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ، رنگ روڈ اتھارٹی اور ٹیپا سمیت دیگر محکموں کے ذمہ اربوں روپے واجب الادا ہیں۔