فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں

17 Dec, 2020 | 05:19 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں، 20اکتوبر سے اب تک 6 کروڑ 21لاکھ29 ہزار 500 کے جرمانے اور 13ہزار 135گاڑیاں بند کی گئیں۔


 تفصیلات کے مطابق  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے فضائی آلودگی کا سسب بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں شروع کردی ہیں،گزشتہ 24گھنٹے میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے 8لاکھ،99ہزار 700 روپے کے جرمانے کیے گئے ۔

جبکہ 20اکتوبر سے اب تک جرمانوں کی مجموعی طور پر 6 کڑوڑ  21لاکھ 29 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے، 13ہزار 135گاڑیاں بند کی گئیں،2ہزار 850صنعتی یونٹس اور 1ہزار 844بھٹے سیل کیے گئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 2ہزار 386بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروائے جا چکے ہیں جبکہ 685بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عملجاری ہے ۔

سموگ پر کنٹرول کی کاروائیوں کے ساتھ احساس کفالت پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے ، اتھارٹی پروگرام کے تحت اب تک 12 لاکھ 32ہزار 402افراد میں 14ارب، 95 کڑوڑ،  51 لاکھ  12ہزار 750روپے کے وظائف تقسیم کر چکی ہے، پنجاب بھر میں 77فیصد مستحقین احساس کفالت سے استفادہ کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں