(سٹی 42) کورونا وائرس میں مبتلامعروف عالم دین مولانا طارق جمیل سی ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے۔ مولانا طارق جمیل سی ایم ایچ اسپتال میں پانچ روز سے زیرعلاج ہیں، مولانا طارق جمیل کو کورونا پازیٹو آنے پر سی ایم ایچ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
قبل ازیں معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا، مولانا طارق جمیل نے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔