بہن نے کھلی عدالت میں بھائی کو بے نقاب کردیا

17 Dec, 2020 | 02:20 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) سٹی کورٹ میں کم عمر لڑکی کے اغواء کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا،  بہن نے کھلی عدالت میں بھائی کو بے نقاب کردیا، تھانہ منگھوپیر پولیس نے 16 سالہ مغویہ بسمہ کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے بسمہ کا بیان قلمبند کرلیا ، بسمہ نے بیان میں کہا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا میں اپنی مرضی سے گئی تھی، بھائی نے عمران کےخلاف مقدمہ بدنیتی پر درج کیا،  والدین نے عمران سے شادی طے کی ہوئی تھی جو کہ ایک جھانسہ تھا، والدین کا جھانسہ بے نقاب ہونے پر میں عمران کے ہمراہ چلی گئی،  کم عمر ہونے کے باعث شادی کرنے میں ناکامیابی ہوئی۔

مغویہ بسمہ نےبیان دیتے ہوئے کہا کہ شادی نہ ہونے کے باعث میں واپس اپنے گھر آگئی،  پولیس نے عمران کو بے گناہ گرفتار کیا ہے۔  عدالت میں مغویہ کے والدین کی عمران کے ساتھ شادی کرانے کی یقین دہانی کرادی، مغویہ کا کہنا ہے کہ اگر مجھے گھر میں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار میرے والدین ہوں گے۔

  والدین کی یقین دہانی پر لڑکی نے والدہ کے ہمراہ جانے کی رضامندی ظاہر کردی، عدالت نے لڑکی کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے گرفتار ملزم عمران کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا  اور  پولیس کو 173 کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ مدعی عمران نے اپنی بہن کے اغواء کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج کروایا تھا۔

مزیدخبریں