اسلامی جمعیت طلبا کا لاہور میں احتجاج، متعدد سڑکیں بند

17 Dec, 2019 | 04:07 PM

Sughra Afzal

(وقار گھمن) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم کے قتل کا واقعہ، اسلامی جمعیت طلبا کا لاہور میں احتجاج، بھیکے وال موڑ سمیت چوک یتیم خانہ، فیروز پور روڈ کو بند کردیا گیا۔

اسلام آباد میں جمعیت کے کارکن کے قتل کیخلاف لاہور میں احتجاج کیا گیا، بھیکے وال موڑ پر سپیڈو بسیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردی گئیں، ٹائروں کو آگ لگا دی گئی، چوک یتیم خانہ اور فیروزپور روڈ پر بھی نعرے بازی کی گئی۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبا لاہور حافظ ذوالنون کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی سید طفیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہری پریشان نظر آئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کرکے باقی لوگوں کو بھی پریشان کیا جارہا ہے،مسئلے کا مناسب حل نکالا جائے۔

مزیدخبریں