رابی پیرزادہ نے دین کی تبلیغ شروع کردی

17 Dec, 2019 | 12:57 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ شروع کردی۔

رابی پیرزادہ نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ شوبزچھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاﺅں جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں نے مجھ پر تنقید کی اور کہا کہ پریشانی میں لوگ مذہب کا سہارا ہی ڈھونڈتے ہیں، لوگوں کی یہ بات بالکل درست ہے کیوں کہ میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے اللہ سنبھال لیتا ہے۔

 رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں سافٹ ویئرانجینئر ہوں اور دوران پڑھائی میں نے نوکری بھی کی تاہم کم عمری میں بے تحاشا شہرت اور پیسے ملنے کی وجہ سے شعبہ ہی بدل گیا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں سات سال کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں حتیٰ کہ ایسا بھی ہوا کہ مہینے بھر نماز نہیں پڑھ پاتی تھی لیکن 7 سال کی عمر سے آج تک نماز سے میرا سلسلہ اور ضابطہ پوری طرح کبھی نہیں ٹوٹا۔

مزیدخبریں