تجاوزات سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تاجر برادری کا اہم اجلاس

17 Dec, 2018 | 07:33 PM

Arslan Sheikh

(شہزاد خان) اردو بازار میں تجاوزات، سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تاجروں کا اہم جلاس، واسا، ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی زیر صدارت منعقد ہوا، تاجر رہنما امتیاز علی، صدیق شاہ، اعظم بٹ، اورنگ زیب خان، میاں جمیل، محمد جمیل اور فہیم بھائی سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

خالد پرویز کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر سے کتابوں کی خریداری کے لیے شہری اردو بازار کا رخ کرتے ہیں، پارکنگ اورسیوریج سمیت دیگر مسائل کے باعث تجارتی سرگرمیاں مانند پڑتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اردو بازار میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہوچکا ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اردو بازار کو نظر انداز کررکھا ہے جس کے باعث تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں چوری کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ ضلع انتظامیہ خراب سٹریٹس لائٹس کو فوری ٹھیک کرائے تاکہ املاک کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw 

مزیدخبریں