(جنید ریاض) موسم سرما کی تعطیلات میں 24 سے31 دسمبر تک کرائی جانے والی ٹریننگ ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے ٹریننگ منسوخ کرنےپر 18 دسمبر کا احتجاج بھی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرزیونین رانا لیاقت علی کاکہنا تھاکہ ٹریننگ ملتوی کیے جانےپرسیکرٹری سکولز ایجوکیشن کےشکرگزار ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ملتوی کی جانے والی ٹریننگ اپریل میں کرائی جائے گی، موسم سرما کی چھٹیوں میں اساتذہ کو پیلی پروجیکٹ کے تحت ٹریننگ کرائی جانی تھی۔
ٹریینگ ملتوی کیےجانے کےحوالے سے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اساتذہ کا کہنا تھاکہ تعطیلات میں ٹریننگ رکھنے سے پہلے اساتذہ کو اعتماد میں لیناچاہیےتھا۔