درآمد کنندگان کو ہائیکورٹ نے خوشخبری سُنا دی

17 Dec, 2018 | 02:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو کمرشل امپورٹرز کے سیلز ٹیکس آڈٹ سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہو ئے ایف بی آرکوکمرشل امپورٹرزکےسیلزٹیکس آڈٹ سےروک دیا، ایف بی آرسمیت دیگرکونوٹس جاری کرتے ہو ئے جواب طلب کرلیا گیا، جسٹس شاہد کریم نےایس آئی ٹریڈنگ کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا، درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈ ووکیٹ نے دلائل دئیے، محسن ورک  کا  کہنا تھا کہ آڈٹ سیلز ٹیکس کے سیکشن 7 اے کی خلاف ورزی ہے،ایس آر او 592 سیلز ٹیکس کے سیکشن7 اے سے متصادم ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کمرشل امپورٹرز کےآڈٹ کا فیصلہ جات کی خلاف ورزی ہے،عدالت کمرشل امپورٹرز کے آڈٹ کے اقدام کو کالعدم قرار دے، ایف بی آر کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ کمرشل امپورٹرز کاآڈٹ سیکشن 72 بی کے تحت کیا جاسکتا ہے، رولز 2006کےرول 58 ای کے تحت آڈٹ کیا جارہا ہے۔

تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایف بی آر کو کمرشل امپورٹرز کے سیلز ٹیکس آڈٹ سے روک دیا۔

مزیدخبریں