ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی پنجاب ویمن ونگ کی صدرسیدہ سیلونی مرحومہ کےرسم قُل پرآمد

عمران خان کی پنجاب ویمن ونگ کی صدرسیدہ سیلونی مرحومہ کےرسم قُل پرآمد
کیپشن: city42-ik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ویمن ونگ پنجاب کی سابق صدر سیدہ سیلونی بخاری مرحومہ کی رسم قُل پر انکے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ مرحومہ کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب ویمن ونگ پی ٹی آئی کی صدر سیدہ سیلونی بخاری مرحومہ کے رسم قل پر پہنچے ۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ سیاسی قیادت شاہ محمود قریشی، فیصل خان، علیم خان، شفقت محمود سمیت دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی . عمران خان نے کہا کہ مرحومہ ایک سرگرم کارکن تھیں . ان کی 21 سالہ سیاست میں تمام عروج و زوال میں وہ پیش پیش رہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیدہ سیلونی بخاری چند روز قبل کینسر سے وفات پاگئیں تھیں لیکن وہ ہمارےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

رسم قُل میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا اور ویمن ونگ سے نیلم اشرف، ڈاکٹر زرقہ، صادقہ جہاں، ثوبیہ اقبال، عائشہ اقبال، اعجاز چوہدری اور فواد خان نے بھی شرکت کی۔