ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز ملک کی وائس چیئرمینوں کے12 رکنی وفد سے ملاقات

پرویز ملک کی وائس چیئرمینوں کے12 رکنی وفد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایوان وزیر اعلیٰ (سٹی42) وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت پرویز ملک نے وائس چیئرمینوں کے12 رکنی وفد سے ملاقات کی، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، وائس چیئرمینوں نے پیر کے روز ہونے والے احتجاج کی کال واپس لے لی ۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ میٹنگ میں وفاقی وزیر پرویز ملک کا کہنا تھا کہ انہیں ایم این اے حمزہ شہباز نے ٹیلی فون پر بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وائس چیئرمینوں کے مطالبات کوخوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

وائس چیئرمینوں نےمسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی یقین دہانی پر احتجاج کی کال واپس لے لی ۔ میٹنگ میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چوہدری شہباز احمد اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

مزید دیکھئے: