ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اقلیتی ممبرز کے اعزاز میں پُر وقار تقریب

کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اقلیتی ممبرز کے اعزاز میں پُر وقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ٹاؤن ہال(سٹی42) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکےزیراہتمام کرسمس ڈے کی مناسبت سےڈسٹرکٹ اقلیتی ممبرز اور فیملیز کے اعزاز میں پُر وقار تقریب ہوئی۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈمبشر جاویدنےخصوصی شرکت کی، کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیاجبکہ ملکی سلامتی واستحکام کے لیےدعا کی گئی۔

ٹاؤن ہال میں لاہورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسیحی ڈسٹرکٹ ممبرزاورانکی فیملیزکےاعزازمیں کرسمس کی مناسبت سے پُر وقار تقریب ہوئی۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی حناپرویزبٹ، اسپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق،ڈپٹی مئیر داتا گنج زون نذیرخان سواتی،ڈپٹی مئیرنشترزون راؤشہاب الدین،ڈاکٹر مجیدایبل، پاسٹرشاہد معراج اوراقلیتی ڈسٹرکٹ ممبران سنیل گلزار، شوکت لال،رفاقت سہوترا،شاہدمالک، سرفرازمغل،عفت نعیم، شہزادکھوکھر ،ہدایت کھوکھر،شہزاد مہوترا، اسلم گل، پاور لفٹرچیمپئن سائبل سہیل اورٹونکل سہیل سمیت مسیحی برادری کی دیگر شخصیات نےشرکت کی۔رکن اسمبلی حناپرویزبٹ نےکہاکہ دہشت گردی سب سے بڑامسئلہ ہے، نفرت انگیزتقاریر کے حوالے سے قانون سازی کے لیے کوشاں ہیں۔

میئرلاہور مبشرجاوید نےکہاکہ مسیحی بھائیوں کی وطن عزیز کےلیےخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔میئر لاہور نے کہا کہ تین مسیحی بچیوں نے سنگاپور میں پاکستان کا نام روشن کیا، ان بچیوں نے دیارغیر میں قومی پرچم کوسربلند کیا، ایسی بچیوں پر فخر ہے اور انکی امداد جاری رکھیں گے۔مئیر لاہور نے ویٹ لفٹرزچیمپئین بچیوں کو اسٹیج پر بلاکرخراج تحسین پیش کیا۔کرسمس تقریب میں مسیحی بچوں کے لیے فن میلےکابھی اہتمام کیا گیا.

مزید دیکھئے: