لاہوریوں کیلئے خوشخبری، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

17 Dec, 2017 | 04:08 PM

(شہزاد خان): شہر میں مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں کو بالآخر بریک لگ ہی گئی۔ اتوار کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو گرام کمی دیکھنے میں آئی جب کہ صارفین نے قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ ایک ماہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، ایک ماہ کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 64 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا تاہم چھٹی کے روز 7 روپے کمی کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 232 روپے رہی۔ زندہ برائلر تھوک میں 154 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا اور پرچون میں اسکی قیمت 160 روپے ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں نے کہا کہ 64 روپے اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں صرف 7 روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، پنجاب حکومت مرغی کے گوشت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں