لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

17 Dec, 2017 | 03:16 PM

(عثمان ظہیر) ڈپٹی کمشنز لاہور سمیر احمد سید نے منظور پارک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیومہم کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہمراہ مکینوں میں تحائف اور بچوں میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کیں۔

سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے آٹھ سے ز ائد ہائی رسک علاقوں سے پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس دوران سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر یداللہ، ڈی ڈی او ڈاکٹر زاہد منیر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نعیمہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے نمائندوں سمیت علاقہ مکین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزیدخبریں