نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے

17 Dec, 2017 | 11:51 AM

(ناصر علی ): سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن کا دورہ کر کے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ  پہنچے ۔مریم نوازاورنواسی ماہ نورصفدر بھی نوازشریف کےہمراہ تھیں، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں جیل روڈ اور کینال روڈ کے راستے جاتی امراء لے جایا گیا، جاتی امراء کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے سابق وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم 19 دسمبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں