ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں پولیو پچیس سال بعد ایک بار پھر پھیلنے لگا

Polio Virus, City42, Gaza, Palestine Conflict, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فلسطین کے علاقے غزہ میں 25 سال بعد پولیو  پھیلنے کی نشان دہی ہوئی ہے۔ 

  غزہ میں پچیس سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا  اور یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ یہاں پولیو ختم ہو چکا ہے لیکن اب ایک بار پھر غزہ مین پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔

غزہ  میں حماس کی  وزارت صحت کے مطابق پولیو  وائرس سے متاثر ہونے کا ایک کیس غزہ کے علاقے دیرالبلح میں رپورٹ ہوا ہے۔یہ بھی  معلوم ہوا ہے کہ پولیو  سےمتاثرہ  بچے کی عمر  10 ماہ ہے۔ اس  بچے نے پولیو کی کوئی ویکسین نہیں لی۔

پولیو سے متاثر بچے کا کیس سامنے آنے سے پہلے یونیسیف خان یونس اور دیرالبلح  کے ڈرینیج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ کرچکا تھا۔ اب متاثرہ بچے کے سامنے آنے کے بعد یہ کنفرم ہو گیا کہ پولیس کا وائرس ایک بار پھر غزہ میں پینجے گاڑ رہا ہے۔ 

 اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسینیشن کیمپین  کیلئے 7 روزہ کے لئے جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیوکیس کی تصدیق غزہ اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک اور خطرہ ہے۔

حماس نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے انسدادپولیو مہم کے لیے 7 روزہ جنگ بندی مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ  7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید  ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 92 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔