سونےکی قیمت میں اضافہ

17 Aug, 2024 | 09:15 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں آج سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2507 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں