ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کے ناکے ڈیجیٹلائزڈ،چالان سے کاغذات واپسی تک سب ڈیجیٹل

محکمہ ایکسائز کے ناکے ڈیجیٹلائزڈ،چالان سے کاغذات واپسی تک سب ڈیجیٹل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ایکسائز کےناکے اب مینول نہیں ڈیجیٹلائز ہوں گے۔ناکوں پر چالان،ضبطی،ٹوکن ٹیکس کی وصولی تمام سسٹم میں اپلوڈ ہوں گی ۔۔شہریوں کے ضبط شدہ کاغذات کی وصولی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
اب زبانی کارکردگی نہیں چلے گی، ہر چالان،ٹرانزیکشن اور کاغذات ضبطی آن لائن کرنا پڑے گی۔محکمہ ایکسائز کا ناکوں پر چیکنگ کا سسٹم ڈیجیٹل کردیا گیا۔۔ایکسائزحکام کاکہنا ہے کہ گاڑی کا چالان ،آن لائن ادائیگی، کاغذات ضبطی موقع پر سسٹم میں اپلوڈ کی جائے گی۔

کاغذات ضبطی کی ٹریکنگ اور ٹریس کےلئے کیو آر کوڈ جاری ہوگا۔۔شہری کیو آر کوڈ کے ذریعے تمام تفصیلات حاصل کرسکے گا کہ کس آفس میں کوائف ہیں اور کس اہلکار کے پاس ہیں۔۔گاڑی جس بھی شہر میں رجسٹرڈ جہاں پر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی ہوگی اسی شہر میں ریکوری شامل ہوگی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں اے این پی آر سسٹم کا آغاز کردیا گیا۔ابتدائی طور پر 20 پاکٹ سائز پرنٹرلاہور میں د یدیئے گئے ،دیگر اضلاع میں جلد مہیا کردیئے جائیں گے۔