عثمان خادم کمبوہ: اویس یونس کو پی ٹی آئی لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اویس یونس کو پی ٹی آئی لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا، اویس یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
واضح رہے کہ حافظ ذیشان رشید کے استعفے کے بعد اویس یونس کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔