انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم نور محمد فلائٹ نمبر PK732 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی، ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا، ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لئے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا۔ پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ۔