ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سردار سلیم حیدر کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

 سردار سلیم حیدر کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے ۔ 

 سردار سلیم حیدر نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو یہ تجویز پیش کی کہ وہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو یہ تجویز دیں گے کہ ہر علاقے کی بڑی شاہراہوں اور چوکوں پر اس علاقے کے شہید سپاہیوں کے نام اویزاں کیے جائیں تاکہ وہاں کے مقامی اور رہائشی معززین اس بات پر فخر محسوس کریں کہ شہید سپاہی کا تعلق ان کے اپنے علاقے سے ہے ۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین بھی موجود تھے۔