ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت کا منصوبہ ،39 سمارٹ پولیس سٹیشنز  دسمبر تک مکمل ہوں گے 

نگران حکومت کا منصوبہ ،39 سمارٹ پولیس سٹیشنز  دسمبر تک مکمل ہوں گے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :  نگران حکومت کامنصوبہ  مریم نواز مکمل کریں گی ۔ 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہونگے۔۔سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے خزانے کوساڑھے 5ارب کا فائدہ ہوگا۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا ہے کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کررہے ہیں۔صوبہ بھر میں 119تھانوں کے لئے زمین خریدی جاچکی ہے۔رواں مالی سال میں 160 پراجیکٹس کی تکمیل کی جائےگی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں عوام کے 3دفاتر سنٹر آف پبلک سیفٹی،سنٹر آف پبلک ایکسس اورسنٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہونگے۔

تھانوں میں فرنٹ سائیڈ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ابھی ملازمین کی بیرکس کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔پنجاب کے 737تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پر منتقل کیا گیا ہے۔سمارٹ پولیس سٹیشنز کا تصور محسن نقوی کا تھا جسکی تکمیل وزیراعلیٰ مریم کررہی ہیں۔