سٹی 42:محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی سامنے آگئی ۔پنجاب کے 68فیصدہائی سکولزمیں ہیڈزکی اسامیاں خالی ہیں ۔گریڈ 17 کی 2ہزار792 سیٹوں پر تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔ 3 سال سے پروموشن ہی نہیں کی گئی۔سکینڈری سکول ٹیچرز کی پوسٹ 35 برس سے اپ گریڈ نہیں کی گئی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث سکولوں کے نصابی اور انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے،پنجاب بھر کے 68 فیصد ہائی سکولوں میں گریڈ 17 کے ہیڈز کی اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے
گریڈ 17 کی 4123 میں سے 2792 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب کی جانب سے کوٹہ کے مطابق اساتذہ کو 3 سال سے پروموشن ہی نہیں کی گئی۔۔ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ سکیل17 کی 79 فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔۔سبجیکٹ سپشلسٹ گریڈ 17کی 5576 میں سے4404 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔
۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کی پوسٹ کو 35 سالوں سے اپ گریڈ نہیں کیا جاسکا ۔۔اساتذہ کو ان سروس پرموشن دے کر ہیڈز اورایس ایس کی خالی سیٹیں پر کی جائیں،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کریں گے