ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کو وائس چانسلر کی شکایت، یونیورسٹی انتظامیہ کا 8 ڈیپارٹمنٹ ہیڈز کو نوٹس

گورنر پنجاب کو وائس چانسلر کی شکایت، یونیورسٹی انتظامیہ کا 8 ڈیپارٹمنٹ ہیڈز کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:گورنر پنجاب کو وائس چانسلر کی شکایت کیوں کی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےنے مختلف ڈیپارٹمنٹل ہیڈز سمیت 8 پروفیسرز وضاحت طلب کرلی
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے آٹھ ڈیپارٹمنٹ ہیڈز سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ نوٹس پانے والوں میں پانچ ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔متعلقہ پروفیسرز سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کے مطابق آٹھ پروفیسرز نے وی سی آفس کو بائی پاس کیا اور یونیورسٹی سروس سٹیچوز کی شق 32 کی خلاف ورزی کی،انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی رولز کے تحت کوئی بھی مراسلہ وائس چانسلر آفس کو کی جاتی ہے۔

 طے شدہ وقت میں کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو پھر درخواست گزار اعلیٰ حکام سے رجوع کر سکتا ہے۔نوٹس پانے والوں میں ڈاکٹر محمد افضل ہیڈ آف اکنامکس ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر عارفہ طاہر ہیڈ آف انوائرمنٹ سائنس شامل ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ نسیم ہیڈ آف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر فرزانہ راشد ہیڈ آف زوآلوجی ڈیپارٹمنٹ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رفعت ڈار چئیر پرسن ریسرچ سنٹر فار آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر مہوش اقتدار بائیو ٹیک ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر سمیرا سجاد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اور ڈاکٹر زہرا کیانی کو بھی نوٹس جاری کیاگیا ہے۔

نوٹس کی کاپی گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے دفاتر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ متعلقہ ہیڈز اور پروفیسرز نے یونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف اور انتظامیہ کی خاموشی پر گورنر پنجاب کو خط لکھا تھا