مینٹل ہسپتال  کے ڈاکٹرز، نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج

17 Aug, 2024 | 06:21 PM

 مائدہ وحید: مینٹل ہسپتال کاگارڈکرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوگیا ۔مرحوم کوکئی  ماہ سےتنخواہ بھی نہیں ملی تھی۔ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف  نے احتجاج کیا۔جاں بحق گارڈکے لواحقین بھی احتجاج میں شریک ہوئے

۔مظاہرین نےکہامینٹل ہسپتال کاگارڈکرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوگیا ہے ،مرحوم کوتین ماہ سےتنخواہ بھی نہیں ملی تھی ۔تنخواہ مانگنے پر نوکریوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،مرحوم پچھلے تین ماہ سے ڈبل ڈیوٹی کررہا تھا،

مینٹل ہسپتال کا گارڈ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔سکیورٹی گارڈ کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی تھی ۔تنخواہیں نہ ملنےکیخلاف مینٹل ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف نےاحتجاج کیا۔ مرحوم گارڈ ذیشان کا والد اوردیگرلواحقین احتجاج میں شریک ہوئے۔ ہسپتال ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نےکہا پچھلے تین ماہ سے بغیر تنحواہ کے گزارا کر رہےہیں۔ تنخواہ مانگنے پر نوکریوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ مرحوم کےوالد نےکہاذیشان کئی ماہ سے ڈبل ڈیوٹی کرکے بچوں کا پیٹ پالنےکی تگ و دو کر رہا تھا۔ بچوں کو بغیر تنحواہ کیسے پالیں

مزیدخبریں