سٹی 42: محکمہ خصوصی تعلیم نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ تعلیمی اداروں کو ہفتہ کی چھٹی نہیں دی گئی۔ افسران خود چھٹی پر ہیں لیکن خصوصی بچے سکول آنے پر مجبور ہیں ۔خصوصی بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کردی
سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی کے اعلان کے باوجود خصوصی تعلیمی اداروں میں چھٹی نہیں دی گئی ۔پنجاب بھر کے محکمہ خصوصی تعلیم کے تعلیمی ادارے آج بھی کھلے رہے،،محکمہ خصوصی تعلیم نے حکومتی احکامات ہوا میں آرڈا دیئے۔
پاکٹ
محکمہ خصوصی تعلیم کے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کوچھٹی ہوتی ہے۔خصوصی بچوں کے والدین نے وزیر اعلی ٰپنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔انکا کہنا تھا کہ عام سکولوں میں چھٹی ہے تو معذورطلبہ کو بھی چھٹی دی جاتی
دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹی کے حوالے سے ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی
افسران چھٹی پر ،خصوصی بچے سکول آنے پر مجبور
17 Aug, 2024 | 05:44 PM