دفعہ 144نافذ کرنے کا اختیار کس کے پاس؟

17 Aug, 2024 | 05:28 PM

 سٹی 42:ڈپٹی کمشنرزکو 7روز تک دفعہ 144 لگانےکا اختیارہوگا۔ ایک ماہ تک صوبے میں پابندی کا اختیار ہوم سیکرٹری کوہوگا۔

 ایک ماہ سے زائد دفعہ 144 لگانے کا اختیار کابینہ کے پاس رہے گا۔کابینہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی، محکمہ قانون نے دفعہ 144 لگانے کے طریقہ کار پر بل صوبائی اسمبلی کو بھیج دیا ۔
بل کے مطابق ڈپٹی کمشنرزکو 7روز تک دفعہ 144 لگانےکا اختیارہوگا۔۔ ایک ماہ تک صوبے میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار ہوم سیکرٹری کوحاصل ہوگا،ایک ماہ سے زائد دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کو حاصل ہوگا
واضح رہے کہ اس سےپہلے دفعہ 144 لگانے کا اختیار ہوم سیکرٹری کے پاس تھا لیکن دو ماہ قبل آرڈینس کے تحت یہ اختیارت ڈی سی کو منتقل کر دیئے گئے،آرڈینس کی مدت ختم ہونے کے بعد اختیارات ہوم سیکرٹری ہی کے پاس تھا

مزیدخبریں