شاہین عتیق:عدالت سے خلع کی ڈگری لینے کے بعد دوسری شادی، شوہر نے نکاح پر نکاح کا کیس کردیا
فیملی عدالت سے خلع لینے کے بعد خاتون موثر سرٹیفکیٹ کے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتی۔ڈیوٹی جج کی عدالت میں شوہر پرویز نے بیوی کے خلع کے فوری بعد شادی کرنے کےاقدام کو چیلنج کر دیا۔ عدالت کافریقین کو نوٹس جاری ہے ۔
فیملی عدالت میں بندروڈ کے پرویزاحمد نے بیوی کے سول کورٹ سے خلع کی ڈگری حاصل کرکے شادی کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیا۔عدالت میں وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت سے خلع لینے کے بعد خاتون کو یونین کونسل جانا ضروری ہے اگر وہ طلاق موثر نہیں کراتی تو نکاح پر نکاح تصور ہو گا۔
عدالت میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا کہ یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے فیملی عدالت بھی خلع کی ڈگری دیتے ہوے لکھتی ہے کہ یونین کونسل سے رابط کریں۔عدالت میں پرویز نے استدعا کی کہ خاتون کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کی کارروائی کی جائے۔ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔ فریقین کو نوٹس جاری کر دیا